اگر آپ اپنے جسم پر موجود مسوں سے پریشان ہیں تو ان گھریلوعلاج کو ضرور آزمائیں

اپنی جلد کو جوان اور خوبصورت رکھنے کیلئے کوئی کثر نہیں چھوڑتے بدقسمتی سے چہرے پر موجود تل آپ کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں ۔ چہرے پر تل جلد پر پگمنٹیشن کا نتیجہ ہیں جو آپ کی خوبصورتی کو بری طرح متاثرکرتے ہیں۔ آج اس پریشانی کو دور کرنے کیلئے ایسی گھریلو ریمڈی لائے ہیں جنہیں استعمال کرکے آ پ بہت جلد بدصورت تلوں سے چھٹکارہ حاصل کرلیں گے ۔ پائن ایپ جب گندگی اور ڈیڈ سیلز کو صاف کرنے کی بات آتی ہے تو اناناس کا جوس بہترین کام کرتا ہے ۔ اناناس کے جوس میں موجود انزائمز اور سٹرک ایسڈ ہلکے رنگ کو دور کرنے کا کام کرتا ہے ۔ اس کے استعمال کرنے کیلئے کاٹن پیڈ لیں اور اسے پائن ایپ جوس میں بھگو کر اس جگ ہ لگائیں جہاں پر تل ہوںاس کے بعد چپکنے والی پٹی یا ٹیپ سے اس جگہ کو کور کرلیں اور کچھ گھنٹوں کیلئے تل پر رہنے دیں۔ اس کے بعد دھو لیں بہترین نتائج کیلئے آپ یہ روزانہ کریں۔ کیسٹر آئل اور بیکنگ سوڈا یہ ان چند گھریلوٹوٹکوں میں سے ایک ہے جو تلوں کی نشوونما کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ کیسٹرآئل میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جلد کی بہت سی پریشانیوں کو حل کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ کیسٹرآئل کو بیکنگ سوڈا کیساتھ ملانے سے یہ جلد کو تیز کردیتا ہے اس طرح آہستہ آہستہ مولز ختم ہوجاتا ہے اس طریقہ سے رزلٹ ظاہر ہونے میں وقت لگتا ہے لیکن جلد کیلئے فائدہ مند ہے اس سے چہرے پر داغ نہیں پڑتے ۔اس کے لیے کیسٹرآئل کے چند قطرے لیں اور اس میں ایک چٹکی بیکنگ سوڈا ملا دیں۔ اس کے بعد چہرے کو دھو کر خشک کرلیں اور اس پیسٹ کو تل پر لگائیں ۔ پھر اسے رات بھر یا کچھ گھنٹوں کیلئے چھوڑ دیں آپ اسے کچھ دنوں تک اسی طرح لگائیں آپ کو جلد ہی اچھے رزلٹ دیکھنے کو ملیں گے ۔ نمبر تین گارلک پیسٹ قدرتی تور پر تل کو دور کرنے کیلئے یہ آزمایا ہوا طریقہ ہے ۔ لہسن میں کچھ انزائمز ہوتے ہیں جو تل پیدا کرنے والے خلیوں کو توڑنے میں مدد کرتے ہیں ۔ اس کیلئے آپ کو لہسن کو پیسنا ہے تاکہ نرم پیسٹ بن سکے پھر اس پیسٹ کو تل پر لگائیں اسے راتوں رات چھوڑ دیں اور صبح ہلکے گرم پانی سے دھو لیں اس کو روزانہ استعمال کریں جب تل ختم نہ ہوجائیں ۔لہسن کیوجہ سے آپ کی جلد پر جلن ہوسکتی ہے اسی لیے لگانے سے پہلے ویسلین کی ایک لیئر جلد پر لگائیں تاکہ آپ کسی بھی طرح کی خارش اور جلن سے بچ سکیں۔ پیاز میں لاتعداد فوائد ہوتے ہیں یہ جلد کیلئے بھی فائدہ مند ہیں۔ پیاز کا رس بھی لہسن کے پیسٹ کی طرح تلوں کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے اس کیلئے آپ ایک چھوٹے سائز کے پیاز کو گرینڈ کرلیں اور تل پر لگائیں آدھے گھنٹے کے جلد میں جذب ہونے دیں پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ شہد اور السی کے بیج جو آپ کے چہرے اور گردن پر تلوں کو دور کرنے میں مدد کرتی ہے ۔ شہد اور السی کے بیج کو ایک ساتھ ملانے سے بہت تیزی سے تلوں سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *