Home / اہم خبریں / حامد میر اور ارشاد بھٹی آمنے سامنے آ گئے … دیکھ کر سب حیران رہ گئے

حامد میر اور ارشاد بھٹی آمنے سامنے آ گئے … دیکھ کر سب حیران رہ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جس طرح پاکستان میں سیاستدانوں کی آپس میں سخت رنجش پائی جاتی ہے اور وہ ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر برساتے ہیں اسی طرح پاکستان میں صحافت سے وابستہ شخصیات بھی ایک دوسرے کے سخت خلاف ہیں اور دوسرے کو آڑھے ہاتھوں لینے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے.

 

چند یوم قبل ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی اور نامور تجزیہ کار حامد میر نے کہاتھا کہ پاکستان کے ارباب اختیار اس وقت پاکستان میں تبدیلی کا سوچ رہے ہیں، ارباب اختیار کی جانب سے شریف خاندان کے کچھ افراد سے رابطے بھی کیے گئے ہیں اور کہاں گیا کہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے لہذا ہم لوگ اس کا خمیازہ بھگتنے کو تیار ہیں اور ساتھ ہی پاکستان میں ان ہاؤس تبدیلی بھی لائی جاسکتی، حامد میر کا کہنا تھا کہ آئندہ تین مہینے پاکستانی سیاست کے لیے انتہائی اہم ثابت ہونگے حامد میر کے مطابق شریف فیملی کے فرد فرد سے رابطہ ہورہا ہے اور انہیں کمپنسیٹ کرنے کی باتیں ہورہی ہیں، اس وقت پاکستان سیاست میں ڈبل نہیں بلکہ ٹرپل گیم چل رہی ہے کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا کہ کسی بھی لمحے کچھ بھی ہوجائے، حامد میر کے ان انکشافات پر سینئر صحافی ارشاد بھٹی بھی میدان میں آگئے اور ناقابلِ یقین رد عمل دے ڈالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حامد میر کے انکشافات پر رد عمل دیتے ہوئے ارشاد بھٹی کی جانب سے سماجی راببطوں کی ویب سائٹ توئٹر پر ایک پیغام چھوڑا گیا ہے. جس میں کہا گیا ہے کہ ’’ اگر اتنےکچھ کےبعد بھی اربابِ اختیار کی نظر میں شریف خاندان،اسحٰق ڈار معصوم ہیں اور اگر اتنا کچھ بھگتنےکےبعد بھی اربابِ اختیار شریف خاندان اور اسحٰق ڈار سے معافی مانگ رہےہیں تو پھر ہمیں کشمیر جہاد پر چلے جانا چاہئیے کم از کم موت تو باعزت ہو‘‘۔

Sharing is caring!

About admin

x

Check Also

عابد علی مرحوم ہمیشہ قمیض کے گلے کے اوپر ولے دو بٹن کھول کر اپنے سینے کے سیاہ بال کیوں نمایاں رکھتے تھے ؟ مستنصر حسین تارڑ نے انوکھی کہانی بیان کر دی

لاہور (ویب ڈیسک) ابھی ایک دو برس پیشتر مجھے کسی پروگرام کی ریکارڈنگ کے سلسلے ...