Home / اہم خبریں / عمران خان زیادہ سچا ہے یا شیخ رشید ؟وزیر ریلوے نے خود ہی بتا دیا

عمران خان زیادہ سچا ہے یا شیخ رشید ؟وزیر ریلوے نے خود ہی بتا دیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرا سیاسی تجزیہ ہے 30 جون سے پہلے پہلے سارے چور اندر ہو جائیں گے.حسن ابدال میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 25 کروڑ روپے کا پنجہ صاحب کے لیے منصوبہ ہے.

اسٹیشن کے اطراف میں تجاوزات کو 15 مارچ تک ختم کر دیا جائے گا، 15 تاریخ کو میں خود سردار مہمانوں کو خوش آمدید کہوں گا جب کہ اگلے سال تک یہ ایک تاریخی اسٹیشن ہوگا آج میں انتظامات دیکھنے آیا ہوں.شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرا سیاسی تجزیہ ہے 30 جون سے پہلے پہلے سارے چور اندر ہو جائیں گے، جنگ آگئی تھی اس لیے سارے چور تاخیر سے اندر جائیں گے، بظاہر تو(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے پیغام دیا کہ بات نہیں مانی تاہم اندر سے دونوں ملے ہوئے ہیں. وزیر ریلوے نے کہا کہ 15 تاریخ کو کمپنی کا نام بتاؤں گا جس نے آصف زرداری کی منی لانڈرنگ کی وہی شہباز شریف کی بھی کر رہی ہے، میرے موکل بہت تیز ہیں سوچ رہا ہوں تعویزات کا کام کروں. انہوں نے کہا کہ 7،8 سال سے میں نے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے اور عمران خان مجھ سے زیادہ سچا ہے، آصف زرداری اچھے آدمی ہیں، پیسے دے دیں گے لیکن(ن) لیگ تو کفن میں جیب لگوا کر ساتھ لے کر جائے گی.

Sharing is caring!

About admin

x

Check Also

بریکنگ نیوز: سی پیک منصوبے کے حوالے سے ایسی چیز چین سے پاکستان پہنچا دی گئی کہ دنیا دنگ رہ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک آن لائن) جہاں چین پاک اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی معاشی ...