Home / اہم خبریں / ڈالر کی قیمت میں اضافے کا خاتمہ، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا،ن لیگ اور پیپلزپارٹی دور کے قرضوں پر روزانہ کتنے ارب سود اداکیاجارہاہے؟تشویشناک انکشاف

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا خاتمہ، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا،ن لیگ اور پیپلزپارٹی دور کے قرضوں پر روزانہ کتنے ارب سود اداکیاجارہاہے؟تشویشناک انکشاف

پشاور(این این آئی)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے خلاف موثر قوانین بنائے ہیں، ملک کے بڑے بڑے مافیاز اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی زد میں آنیوالے ہیں، آصف علی زردار اور نواز شریف خاندان نے ملک لوٹا ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ جلد ہوگا، صحت انصاف کارڈ سے ملاکنڈ ڈویڑن سمیت پورا خیبر پختونخوا بشمول ضم شدہ اضلاع مستفید ہونگے ۔ جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان نے گورنر ہاوس پشاورمیں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وزیر اعلی محمود خان اور گورنر شاہ فرمان بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن کے لئے ایف بی آر میں جامع ریفامز لارہے ہیں،امپورٹ اکسفورٹ میں گیپ سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے ،معیشت کوبہترکرنے اورقرضے کے بوجھ سے ملک کونکالنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں،عمران کاکہنا تھا کہ ماضی میں بھی منی لارنڈنگ سے ملک پر قرضوں کوبوجھ بڑھا،ایف آئی اے ،ایف بی آر اورکسٹمز کوایک پلیٹ فارم پر لاکر روکاگیا،،ان ریفامز کی وجہ سے جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں،جوقرضے پیپلزپارٹی اورن لیگ نہ لئے ہیں ان پر روزانہ سات ارب روپے سود ادا کررہے ہیں،،انکاکہنا تھا کہ مہنگائی مصنوعی ہے،جلد ہی عوام کوریلیف ملے گا تاہم جوحقائق ہیں عوام کوبتانے پڑیگا،کہ کس طرح سابق حکمرانوں نے ملک کولوٹا،وزیراعظم کاکہنا تھا کہ نچلے اورغریب طبقے کے لئے بہت کچھ کررہے ہیں،مافیا جمہوریت کے نام پر اکٹھاہورہاہے کہ لیکن قوم کویقین دلاتا ہوں کہ جن لوگوں نے کرپشن کی ہے اورقوم کاپیسہ لوٹا ہے ان کونہیں چھوڑیں گے،ہم ٹرین مارچ،لانگ مارچ اوردھرنوں سے ڈرنے والے نہیں۔

Sharing is caring!

About admin

x

Check Also

بریکنگ نیوز: سی پیک منصوبے کے حوالے سے ایسی چیز چین سے پاکستان پہنچا دی گئی کہ دنیا دنگ رہ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک آن لائن) جہاں چین پاک اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی معاشی ...