Home / اہم خبریں / مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا

مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے.مولانا فضل الرحمان کو طبیعت ناساز ہونے پر گزشتہ روز نجی ہسپتال منتقل کیا گیاتھا، انہیں سینے میں تکلیف کے ساتھ قے کی شکایت تھی.

ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے بتایا تھا کہ زیادہ کھانا کھانے کے باعث ان کے معدے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں چکر آنا شروع ہوئے.جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبیعت اب پہلے سے بہت بہتر ہے، انہیں رات گئے ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے.

Sharing is caring!

About admin

x

Check Also

بریکنگ نیوز: سندھ اسمبلی کی موجودہ نمبر گیم ۔۔۔۔ جلد پاکستانی سیاست میں کیا بھونچال آنے والا ہے ؟ سہیل وڑائچ کی دھماکہ خیز پیشگوئی

لاہور (ویب ڈیسک) سیاست میں حکومتیں گرانے اور بنانے میںوقتی حکمتیں توہوتی ہی ہیں مگر ...