Home / اہم خبریں / امریکا نے یہ بل منظور کیا تو اپنا تیل ڈالر کے علاوہ کس کرنسی میں فروخت کریں گے

امریکا نے یہ بل منظور کیا تو اپنا تیل ڈالر کے علاوہ کس کرنسی میں فروخت کریں گے

ریاض (این این آئی )سعودی عرب نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا نے اوپیک کے رکن ملکوں پر مقدمہ بازی کا بل منظور کیا تو وہ اپنا تیل امریکی ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں میں فروخت کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی مقننہ میں متعارف کرایا جانے والا یہ بل نوپیک کے نام سے معروف ہے۔سعودی ذرائع نے کہا تیل کی فروخت ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں میں کرنے کی تجویز پر سعودی حکام نے اوپیک ملکوں سے بات چیت کی ہے اور اس دھمکی سے امریکی حکام کو بھی آگاہ کیا ہے۔نوپیک نامی یہ بل منظور ہو گیا تو اینٹی ٹرسٹ قوانین کے تحت اوپیک ملکوں پر امریکا میں مقدمہ بازی کی راہ ہموار ہو جائے گی۔دوسری جانب اگر سعودی عرب نے ڈالر میں تیل کی فروخت ختم کر دی تو دنیا بھر میں ڈالر کی قدر و قیمت پر اثر پڑے گا۔

Sharing is caring!

About admin

x

Check Also

بریکنگ نیوز: سندھ اسمبلی کی موجودہ نمبر گیم ۔۔۔۔ جلد پاکستانی سیاست میں کیا بھونچال آنے والا ہے ؟ سہیل وڑائچ کی دھماکہ خیز پیشگوئی

لاہور (ویب ڈیسک) سیاست میں حکومتیں گرانے اور بنانے میںوقتی حکمتیں توہوتی ہی ہیں مگر ...